اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں فضائیہ کے اڈے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان میں فضائیہ کے اڈے پر طالبان نے پیر کے دن کئی میزائل فائر کئے ہیں- اب تک اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے- بگرام فوجی اڈہ، امریکی فوجیوں کی ایک اہم چھاؤنی بھی رہا ہے-
.......
/169